دنیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مستعفی ہونے کا اعلان

شیعہ نیوز:جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اگلے ماہ 7 فروری کو نیوزی لینڈ کی وزات عظمیٰ اور لیبر پارٹی کی رہنما کے منصب سے سبکدوش ہو جائیں گی ۔

42 سالہ جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیا تھا، وہ سمجھتی تھیں کہ ہم وہ تلاش کرلیں گے جو معاملات چلانے کے لئے ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے وہ تلاش نہیں کر پائیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام کو جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے، ہمیں ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے ۔

جیسنڈا آرڈرن دنیا کی سب سے کم عمر خاتون سربراہ ہیں ، 2017 میں 37 سال کی عمر میں وزیر اعظم منتخب ہوئیں انہوں نے کوویڈ 19 کے دوران کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر دہشت گردانہ حملے سمیت دیگر بڑے چیلنجز کے دوران نیوزی لینڈ کی قیادت کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button