دنیا

نیکاراگوئے کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر جرمنی کے خلاف شکایت

شیعہ نیوز: لاطینی امریکی ملک نیکاراگوئے نے صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر عالمی عدالت میں جرمنی کے خلاف شکایت کی ہے۔

القدس العربی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت نے کہا ہے کہ نیکاراگوئے کی حکومت نے جرمنی کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت کی ہے جس میں اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے پر جرمنی سے وضاحت طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، 28 ڈیموکریٹ سینیٹرز کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

نیکاراگوئے نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی حمایت کی تھی۔

نیکاراگوئے نے کہا ہے کہ عالمی عدالت میں جرمنی کے خلاف شکایت کی ہے کیونکہ جرمنی نے فلسطین میں بے گناہ عوام کے خلاف استعمال کرنے کے لئے صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جرمنی بھی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button