دنیا

وینیزوئلا کے صدارتی الیکشن میں نکولس مادورو کی جیت کا اعلان

شیعہ نیوز: وینیزوئلا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ نکولس مادورو 51 اعشاریہ 2 فیصد ووٹ حاصل کرکے ، تیسری بار صدارتی الیکشن جیت گئے ہیں۔

المنار نے رپورٹ دی ہے کہ صدارتی الیکشن میں نکولس ما دورو کی کامیابی کے اعلان کے بعد وینیزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کچھ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جلوس کی شکل میں خوشیاں مناتے ہوئے ایوان صدر کی طرف گئے۔

صدارتی الیکشن میں پولنگ پر نظر رکھنے کے لئے جنوبی افریقہ سے وینیزوئلا جانے والے مبصرین نے انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی سطح پر تین اگست کو فلسطینی اسیران کی رہائی کا دن منایا جائے، اسماعیل ھنیہ

رپورٹ کے مطابق وینیزوئلا کے عوام نے اتوار کو صداراتی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں اصل مقابلہ نکولس ما دورو اور ایڈمنڈو گونزالس کے درمیان تھا۔

ووٹنگ اتوار کی صبح 6 بجے شروع ہوئی لیکن بہت پہلے سے ہی لائن میں آکر کھڑے ہوگئے تھے۔

نیکولس ما دورو نے کاراکاس کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا تھا کہ کہیں سے کسی گڑبڑ یا تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے اور انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہوگا وہ اس کو قبول کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button