دنیا

نائیجریا کے مذہبی رہنما زکزکی کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرے

شیعہ نیوز : نائیجریا کی نام نہاد عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نائیجریا کے مسلمان لیڈر شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ایک پرامن ریلی میں ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شیخ زکزکی کی نائجریا کی ایک نام نہاد عدالت میں پیشی ہے۔

ان کے حامیوں نے دارالحکومت ابوجا میں ایک پرامن ریلی نکال کر ان کی رہائی پر زور دیا، ریلی کے شرکا اپنے ہاتھوں میں شیخ زکزکی کی تصاویراٹھائے ہوئے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کہ جن میں بڑی تعداد میں خواتين بھی موجود تھیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو دسمبر 2015 زاریا میں واقع ان کے گھر پر حملہ کرکے گرفتار کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button