دنیا

نائجیریا میں کرسمس پر بوکوحرام کے حملے میں سات افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نائجیریا کے صوبےنرنوکے علاقے چیبوک میں کرسمس کے موقع پر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرکوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار درجنوں عسکریت پسندوں نے ایک گاؤں پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی اور غذائی اشیاء کی لوٹ مار کے بعد مکانات کو نذر آتش کر دیا۔

واضح رہے کہ بوکوحرام نائجیریا کی شدت پسند مسلح تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا پورا نام جماعۃ اہل السنۃ للدعوۃ والجہاد ہے۔

یہ تنظیم مغربی طرز تعلیم کو حرام سمجھتی ہے اس لیے اس کا نام بوکو حرام پڑ گیا اور اسی نام سے یہ مشہور ہے۔ ہاؤسا زبان میں بوکو حرام کا لفظی مطلب ”مغربی تعلیم حرام ہے“ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button