نائیجیریا: مسلح افراد کا جیل پر حملہ، سینکڑوں قیدی فرار
شیعہ نیوز: نائیجیریا کے صوبے” ایمو” میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا،جس کے بعد وہاں سے سینکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران جیل کو نذرِ آتش کردیا اور بڑی تعداد میں گاڑیاں جلا دیں۔
جنوبی نائیجیریا میں بی یافارا نامی مقامی قبیلے کی جانب سے عام طور سے اس طرح کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب نائیجیریا کے صوبے ایبونی میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران مسلح گروہ کے 55 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ گرفتارشدگان کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ آپریشن کمانڈر میجر لاگبا کے بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے جنگجوؤں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں سزادلوائی جائے گی۔
یاد رہے کہ صوبہ ایبونی میں رواں برس 29 مارچ کو مسلح افراد کی طرف سے کیے گئے 4 مختلف حملوں میں27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔