مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حرم حضرت زینب (س) میں نیمہ شعبان کی تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز: گزشتہ شب جمہوری عربی شام کے دارالحکومت "دمشق” میں واقع حرم حضرت زینب (س) میں نیمہ شعبان کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں شامی عوام اور محبان اہلیبت (ع) کی کثیر تعداد نے اس شب کی مناسبت سے اعمال انجام دئیے اور ولادت امام زمان عج کی مبارک باد پیش کی۔ اسی حوالے سے شام میں رہبر معظم آیت اللہ "سید علی خامنه‌ای” کے دفتر نے حرم سیده زینب (س) کی مسجد میں ایک پُرشکوہ تقریب کا آغاز کیا جس میں شام کی مذھبی و ثقافتی شخصیات کے ساتھ علماء اور عاشقان اہلبیت (ع) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس محفل کے شرکاء نے مذکورہ مقام پر مغرب و عشاء کی نماز ادا کی جس کے بعد اس پر رونق محفل کا آغاز ہوا۔ اس نورانی تقریب میں حرم حضرت رقیه (ع) کے امام اور خطیب "شیخ نبی الحلباوی” نے اس شب کی فضیلت، اہمیت، وحدت اور اعمال بیان کئے۔ شرکاء نے جہاں اس عظیم شب کی مناسبت سے اپنی شادمانی کا اظہار کیا وہیں اس محفل میں منجی عالم مہدی موعود کے ظہور کی تعجیل کی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button