مشرق وسطی

ترکی کے نو فوجی ہلاک

شیعہ نیوز:ترک وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ملک کے مشرق میں واقع پتلیس صوبے میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گيا جس کی وجہ سے نو فوجی جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر بینگول شہر سے تاتوان شہر کے لیے پرواز کرنے کے آدھے گھنٹے بعد گر گیا۔ ترک وزارت دفاع اور ترکی کے میڈیا نے اس ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button