
مشرق وسطی
بیروت دھماکے کے سلسلے میں اب تک انیس افراد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) بیروت بندرگاہ میں ہوئے دھماکے کے سلسلے میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انیس ہو گئي ہے جن میں کئي سابق اور موجودہ عہدیدار بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر مقامی تحقیقات پانچ دن کے اندر کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی ہیں تو وہ کابینہ میں اس سلسلے میں عالمی تحقیقات کی تجویز پیش کریں گي۔ لبنان کی وزیر اطلاع رسانی نے اسی طرح اپنے استعفے کا بھی امکان ظاہر کیا اور کہا کہ اگر میں اپنے ہم وطنوں کو ان کا حق دلانے میں ناکام رہی تو کسی بھی لمحے میرے استعفے کا امکان موجود ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو لبنان کی فوجی عدالت نے منگل کے روز ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے لیے بیروت بندرگاہ کی جیٹی کے بعض کارکنوں اور عہدیداروں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد جمعے کے روز بھی اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں ہوئي ہیں۔