دنیا

نیٹو فوجی اتحاد ’’بستر مرگ‘‘ پر ہے۔ فرانسیسی صدر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا کہ شمالی اوقیا نوس کے ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کی حیثیت ختم ہو کررہ گئی ہے اور وہ یہ اتحاد ’’بستر مرگ‘‘ کی حالت میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مناسب نہیں کہ امریکہ نیٹو کے معاملات میں مداخلت کرے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اب یہ واضح کرنا ہوگا کہ نیٹو کے اسٹریٹجک اہداف کیا ہیں۔

میکروں نے جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے اوائل میں لندن میں نیٹو کے اجلاس سے قبل یورپ کے دفاع کی ایک ’’کمک‘‘ لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صدر میکروں نے کہا کہ اس کے نیٹو کے شراکت داروں کے ساتھ امریکہ کے اسٹریٹجک فیصلے میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔ہم اس علاقے میں نیٹو کے ایک اور ساتھی ترکی کی طرف سے جارحیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ’’داعش‘‘ سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ داعش کے خلاف جنگ میں فرانس سمیت دنیا نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button