پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے عشرہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء کو پُرامن طور پر منانے پر انتظامیہ اور شیعہ تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فورتھ شیڈول اور ناجائز ایف آئی آرز کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابل اطمینان ہے کہ کچھ واقعات کے استثنیٰ کیساتھ گزشتہ سال کی نسبت رواں ماہ محرم کے پہلے عشرے میں حکومت اور پولیس کا رویہ قدر بہتر رہا، ہم امید کرتے ہیں کہ اس روش کو مزید بہتر کیا جائے گا، البتہ جہاں ہمارے حقوق پامال کئے گئے ہم مزاحمت کریں گے، عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی قدغن برداشت کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں محرم الحرام میں دہشتگرد تنظیم کو ریلی کی اجازت دینا قابل مذمت ہے

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا عزاداری ہماری عبادت ہے، جسے پُرامن طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عزاداری کو آسان بنایا جائے، سنگینوں اور ٹینکوں کے سائے میں عزاداری قبول نہیں، سکیورٹی کے نام پر عزاداری جلوسوں اور مجالس کے راستوں میں عوام کیلئے رکاوٹ کھڑی کرنا بند کی جائیں، خودکش حملے اور بم دھماکے ہماری عبادت اور عقیدت کو نہیں روک سکتے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ظالموں جابروں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے، ہم درس کربلا کے، پیروکار ہیں، ہم خون دے کر فتح حاصل کرنیوالے ہیں، عزاداری ہمارا آئینی حق ہے، جسے اپنی جان قربان کرکے بھی حاصل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button