اہم پاکستانی خبریں

عاشق رسول ﷺ ہونے کے لیے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں,عمران خان

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 26 سال کی سیاست میں جتنا گند میرے اوپر پھینکا گیا کہیں ایسی مثال نہیں ملتی، اللہ نے عزت و ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی اگر ذلت لوگوں کے ہاتھ میں ہوتی تو میں ذلیل ہوچکا ہوتا۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے میں نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی کو پڑھنا شروع کیا، میرا خوف ختم ہوتا گیا، جو انسان اپنے لیے زندگی گزارتا ہے چھوٹا انسان بن جاتا ہےعمران خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺکے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، خوف انسان کو بڑے کاموں سے روکتا ہے اسے ذہن سے نکال دیں، سب کی طرح مجھے بھی موت کا خوف تھا، سب سے پہلے اس پر قابو پایا۔
سابق وزیراعطم نے کہا کہ عاشق رسول ﷺ ہونے کے لیے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی، اپنےبچوں کو بتاتا ہوں کہ میری زندگی سیرت النبی ﷺ سے کیسے بدلی، بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبی ﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں، جو ممالک بڑے ڈاکوں کو نہیں پکڑتے، وہ سب غریب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button