دنیا

ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحہ بنانے کے شواہد موصول نہیں ہوئے، رفائل گروسی

شیعہ نیوز: عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی نے ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحہ بنانے کے شواہد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات سے عالمی ادارے کی نگرانی کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ رفائل گروسی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی اسلحہ بنانے کے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے ہیں۔

نیویارک میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں گذشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے ایرانی ایٹمی پروگرام پر عالمی ادارے کی نگرانی کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران حکومت اسرائیلی رجیم کے برعکس ایک ذمہ دار حکومت ہے، ڈاکٹر زینب اوکتوا

انہوں نے کہا کہ ایران میں ہمارے انسپکٹرز ہر روز نگرانی کرتے ہیں۔ گذشتہ دنوں حفاظتی اقدامات کے تحت ایرانی توانائی کے مراکز بند تھے لیکن آج کھولے گئے اور ہمارے نمائندوں نے سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کیں۔

گروسی نے کہا کہ عالمی ادارہ اپنا کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے گذشتہ دعوے کو تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورنئم کی افزودگی کو بڑھایا ہے تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ایران نے ایٹمی اسلحہ بنانا شروع کیا ہے۔ ہمارے پاس ایٹمی اسلحہ بنانے کے بارے میں کوئی شواہد یا ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ چند دنوں میں تہران کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button