افغانستان سے فوجی انخلا کی کوئی جلدی نہیں، ٹرمپ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا کوئی ٹائم فریم طے نہیں ہوا۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں ہمیں پیشرفت ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق فرانس میں جی سیون ممالک کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے موجود ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں افغانستان سے امریکی فوج نکالنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ان مذاکرات کا محور ہے۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ افغان حکومت اور طالبان سے بات چیت کر رہی ہے اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔دریں اثنا امریکا اور طالبان کے مذاکرات کا ر منگل کو معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔