مشرق وسطی

10 مئی کے بعد کوئی بھارتی فوجی مالدیپ میں نظر نہ آئے، مالدیپ کے صدر کا بیان

شیعہ نیوز: مالدیپ کے صدر محمد معزو نے ایک اجتماع میں کہا ہے کہ 10 مئی کے بعد کوئی بھارتی فوجی مالدیپ میں نظر نہ آئے۔

مالدیپ کے مقامی نیوز پورٹل ایڈیشن ڈاٹ ایم وی Edition.mv کی ایک رپورٹ کے مطابق، مالدیپ کے صدر محمد معزو نے ایٹولا میں اپنے دورے کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ حالات کو خراب کرنے کے لیے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں کیونکہ ان کی حکومت ملک سے بھارتی فوجیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکال دیا جائے، ایرانی وزیرخارجہ

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مالدیپ کے صدر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد کوئی بھی بھارتی فوجی، حتیٰ سویلین لباس میں بھی ان کے ملک کے اندر موجود نہیں ہوگا۔

ان کا یہ بیان ایک ہفتہ سے بھی کم وقت کے بعد آیا ہے جب ایک بھارتی سویلین ٹیم مالدیپ پہنچی تھی تاکہ بھارتی فوجیوں کے انخلا کے لئے دونوں ممالک کی طرف سے 10 مارچ کی ڈیڈ لائن سے پہلے مالدیپ میں تین ایوی ایشن پلیٹ فارموں میں سے ایک کا چارج سنبھال سکے۔

محمد معزو نے کہا کہ "یہ لوگ بھارتی فوجی) روانہ نہیں ہو رہے ہیں، بلکہ اپنی یونیفارم کو سویلین لباس میں بدل کر واپس آ رہے ہیں۔

10 مئی کو ملک میں کوئی بھارتی فوجی نہیں آئے گا، نہ وردی میں اور نہ ہی سویلین لباس میں۔ بھارتی فوج کسی بھی لباس میں اس ملک میں نہیں رہے گی۔ میں یہ اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں۔ کرتا ہوں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button