پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے لئے ریاستی اداروں اور حکمرانوں سے اپیل کر رہے ہیں، مگر انصاف ملنا تو دور کی بات سارے قاتل دہشت گردوں کو باعزت بری کرکے عدل و انصاف کا قتل کیا گیا، ہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے کہ سانحہ جیکب آباد، شکارپور اور سہیون شریف کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے، تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ فوجی عدالتیں عوام کے لئے بنی ہیں، مگر ملک کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں، قاتل دہشت گرد آزاد ہیں، اس لئے دہشت گردی ختم نہیں ہو رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ عقائد کو نظرانداز کرکے کوئی نصاب مسلط نہیں کیا جا سکتا

انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا اسے پورا کریں گے، دہشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہوچکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں، یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے، سندھ حکومت وارثوں سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے، ملت جعفریہ چھین کر اپنے حقوق لے گی۔مقررین نے کہا کہ آخر حکمرانوں و ریاستی اداروں کو کالعدم تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں نظر نہیں آتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button