
دنیا
افغان آرمی کی بھارت میں عسکری تربیت پر کوئی اعتراض نہیں، افغان وزیر خارجہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے سپاہی کی بھارت میں عسکری تربیت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان آرمی کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان وزیر خارجہ عبداللہ یقوب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان حکومت کو اپنے آرمی افسران کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی اعتراض نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ ’بالکل اس میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، افغان بھارت تعلقات مستحکم ہوں گے اور اس معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے، اس میں کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے۔