اہم پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کوئی نہیں روک سکتا، لطیف کھوسہ

شیعہ نیوز: سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ممکن ہی نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں 2 تہائی اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی ختم ہو جائے گی، پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں کہ عدالتیں آئین کی پاسداری کریں گی۔ پی ٹی آئی رہنماء نے یہ بھی کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن مانیٹر نہ بنے، اب نواز شریف یہ کہیں گے کہ مجھے کیوں بلایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کوئی نہیں روک سکتا، بلے کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔ لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ کسی کو مائنس کرنا انا کی تسکین ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button