پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فتنہ و فساد ، بدنظمی اور خلفشار کی اجازت کسی کو حاصل نہیں، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان

شیعہ نیوز:مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے سربراہ ایس ایم نقی نے حالیہ ملکی صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی معتدل اور سنجیدہ رویوں پر منحصر ہے جس طرح بدنظمی اور شر انگیزی کے مظاہر سامنے آئے ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، کسی شہری کو فتنہ و فساد اور خلفشار پھیلانے کی اجازت نہیں کسی بھی طبقے کو یہ حق حاصل نہیں کے وہ چلاؤ گھیراؤ یا املاک کو نقصان پہنچائے جس طرح ریاستی اور حکومتی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا اور غیر سیاسی رویوں کا اظہار ہوا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں آئین و قانون کی پاسداری اور احترام ہر شہری پر لازم ہے شورشی عناصر اور فتنہ و فساد پھیلانے والے افراد کو قانونی دائرے میں لایا جائے اور آئین و قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ایس ایم نقی کا کہنا تھا کہ جس طرح ریاست کے خلاف ذہن سازی اور بداخلاقی و بدکلامی پر منحصر ثقافت کو فروغ دیا گیا اس کا نتیجہ حالیہ فسادات کے صورت میں ہمارے سامنے ہے پاکستان کی خوشحالی آئین و قانون پر عملداری میں پوشیدہ ہے جبکہ قوموں کی سربلندی اچھے اخلاق اور مہذب طور طریقوں میں مضمر ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر صورت میں قانون کے مطابق عمل کرتے ہوئے حالیہ فتنہ و خلفشار کا سددباب کیا جائے جبکہ قومی سلامتی و یکجہتی اور عوام کی خوشحالی کی ہرممکن کوشش کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button