
پاکستانی شیعہ خبریں
غزہ میں سسکتی انسانیت او آئی سی سمیت کسی کو نظر نہیں آرہی،حسین مقدسی
شیعہ نیوز: ایامِ لِثاراۃ الحسین کی دو روزہ تقریبات سوموار کو اختتام پذیر ہو گئیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ عالمِ اسلام کی غیرت و حمیت کا قلعہ زمیں بوس ہے، غزہ میں جاری صیہونی مظالم نے تاتاریوں کے ظلم کو شرما دیا ہے، بلکتی و سسکتی انسانیت نہ انتونیو گوتریس کو نظر آ رہی ہے نہ او آئی سی کو ۔ علامہ بشارت امامی، چوہدری مشتاق حسین، سید قمر حیدر زیدی،سید علی اجود نقوی ،ڈاکٹر ایس زیڈ نقوی، سید تبیان عباس زیدی، سید ابو ذیشان نقوی ، سید بو علی مہدی،سید محمد عباس کاظمی، سید مطیع الحسنین کاظمی، صائب جعفری، راجہ ایقان عباس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔