Uncategorizedاہم پاکستانی خبریں

عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، عمران خان

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے، اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جا رہا ہے۔ اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں، ان کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہو رہا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے وکلا پیش نہیں ہو رہے، گواہوں پر جرح سے مسلسل التوا مانگا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلا الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں، کیسے پیش ہونگے؟ ہماری انسانی حقوق سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے، اس کو نہیں سنا جا رہا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ صدر مملکت سے انسانی حقوق کی درخواست کے بارے میں کیوں نہیں بات کر رہے۔؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے، اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں، میری پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ہمارا حق چھینا جا رہا ہے، ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button