مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دنیا کی کوئی طاقت حزب اللہ کو کمزور نہیں کر سکتی

شیعہ نیوز:لبنان کی حزب اللہ سے وابستہ مزاحمتی دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے تاکید کی ہے کہ اس جماعت نے لبنانی قوم کے درد اور مصائب سے جنم لیا ہے اور ملک کے دفاع اور امریکی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے خلاف حملوں کے باوجود اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی طاقتور پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔

لبنانی رہنما نے کہا کہ حزب اللہ قابضوں کو تباہ کرنے اور وطن کو آزاد کرنے کے لیے اپنے آپشنز پر اعتماد کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ لبنانی معاشرے کا حصہ ہے اور ملک کے عوام کے ایک بڑے حصے نے حزب اللہ کو منتخب کیا ہے۔ کوئی بھی طاقت خواہ کتنی ہی بڑی یا طاقتور کیوں نہ ہو، وہ حزب اللہ کو کمزور یا اس کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button