اہم پاکستانی خبریں

کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعظم نے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے، دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے۔

زرائع کے مطابق امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے، دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کے لیے مزید کچھ نہیں کرسکتے، بدقسمتی سے بھارت نے میری باتوں کو مودی سرکار نے محض اطمینان کے لیے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشمیر کے مسئلے پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹوانے کی بات کی۔ وفاقی وزیر خارجہ نے بتایا کہ کہ عمران خان کی 16 اگست کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہوئی تھی اور انہیں بتایا کہ یہ بھارت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے مؤقف سے امریکی صدر کو تفصیلی سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button