دنیا

نہ ہتھیار نہ جنگ، امن پسندی سادہ لوحی نہیں، کینیڈا اور جرمنی کے مظاہرین کا نعرہ

شیعہ نیوز: کینیڈا اور جرمنی کے عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کر کے غاصب صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے عوام نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے لکھے ہوئے تھے کہ غزہ میں ایک سال سے جاری نسل کشی بند کی جائے اور لبنان کو ایک اور غزہ، نہ بننے دیا جائے۔

کینیڈا کے احتجاجی مظاہرین نے مظاہرے کے دوران مغربی ایشیا میں جنگ بند اور اسرائيل کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : میرے باتھ روم میں ڈیوائس لگا دی، بوریس کا نیتن یاہو پر شرمناک الزام

جرمنی کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے بھی برلن میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کر کے یوکرین اور اسرائيل کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی روکے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کہ جن پر نعرے لکھے ہوئے تھے کہ نہ ہتھیار نہ جنگ، بس مذاکرات، اور امن پسندی سادہ لوحی نہیں۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں غزہ اور لبنان کے عوام کے طرفداروں نے بھی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے اورغزہ میں وسیع وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button