دنیا

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائیٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک جاسوس سیٹلائٹ کے خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائیٹ کے کامیاب تجربے کی خبر دی ہے۔ اسپتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس تجربے میں سیٹلائیٹ میں نصب کیمروں اور زمین پر موجود کنٹرول مرکز سے رابطے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔شمالی کوریا 2023 تک اپریل تک یہ منصوبہ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کی مرکزی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ہفتے کے دن سوھائی خلائی مرکز سے انجام دیا گیا جس مٰن سیٹلائیٹ میں نصب کیمروں کی مدد سے تصویری لینے، ڈیٹا کی منتقلی اور زمینی کنٹرول سنٹر سے رابطے کا کامیاب تجربہ انجام دیا گیا۔

شمالی کوریا کے خلائی ادارے کے ایک ترجمان کے مطابق پیونگ یانگ نے ایک تجرباتی سیٹلائیٹ کے حامل میزائل کو 500 کلومیٹر بلندی تک ٹیسٹ فائر کیا ہے۔

جب کہ جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا نے 3 دن پہلے سولڈ فیول سے چلنے والی موٹر کے تجربے کے بعد دو بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اس میزائل موٹر کا تجربہ شمالی کوریا کے پانچ مراحل پر مشتمل دفاعی ڈیٹرنس کا حصہ ہے جو وہ امریکہ کے مقابلے میں اخیتار کر رہا ہے۔ اس سے پہلے شمالی کوریا نے ایک ایٹم بم اور امریکا تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ بھی انجام دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button