دنیا

شمالی کوریا کے میزائل تجربے، جنوبی کوریا میں خطرے کے سائرن

شییعہ نیوز:جنوبی کوریا کے چیف آف جائنٹ سٹاف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان اور زرد سمندر کی طرف کم سے کم 10 میزائل داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق انہوں نے شمالی کوریا سے فائر ہونے والے ایک میزائل کا پتہ لگایا ہے جب کہ یونھاب نیوز ایجنسی نے اس ملک کی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ شمالی کوریا نے شارٹ رینج کے تین میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے مزید کہا کہ کوریا کی تقسیم کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرزمین کے اتنے نزدیکی فاصلے تک بلیسٹک میزائل فائر کوئے ہیں اوریہ ایک غیرمعمولی اور ناقابل جواز اقدام ہے اور ہماری فوج اس کا مناسب جواب دے گی۔

شمالی کوریا کے ان میزائل تجربوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاپان کے وزیر دفاع یاسوکازو نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی کوریا کے ان میزائلوں سے نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا ہے اور نہ کسی کشتی یا ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ جاپابی وزارت دفاع نے یہ معلومات دوسرے وزارتخانوں کو بھی بھیجی ہیں اور اس وقت کسی جاپانی بحری یا ہوائی جہاز کو نقصان پہنچنے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربات ان حالات میں ہو رہے ہیں جب امریکا اور جنوبی کوریا مل کر اس خطے کی سب سے بڑی ہوائی مشقیں انجام دے رہے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب داغے گئے یہ میزائل الئونگ علاقے کے بالکل اوپر سے گزرے ہیں جس کے بعد جنوبی کوریائی فوج نے اپنی آمادگی اور جوابی کاروائی کے نظام کو اور فعال کر دیا ہے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے اس واقعے کے بعد نیشنل سیکورٹی کونسل کی ایک میٹنگ طلب کر لی ہے۔

جنوبی کوریا کی فضائیہ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے مقابلے میں ہوا سے زمین پر مارکرنے والے تین میزائل شمالی کوریا کی طرف فائر کئے جن میں سے ایک بحیرہ جاپان میں اور دوسرا جنوبی کوریا کے سمندری حدود کے پاس جا گرا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ جمعہ کے دن بھی دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے چند دن پہلے کہا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ساتویں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button