دنیا

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ، امریکی دھمکی نظر انداز

شیعہ نیوز: شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے آج صبح بحر جاپان کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی شمالی کوریا کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھیں گے اس وقت تک وہ اپنے میزائل و ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہيں ہٹے گا ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مشرقی ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرکے علاقے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے ۔ جنوبی کوریا کی بحریہ نے اس ملک کی سمندری حدود میں امریکہ کی ایک ایٹمی آبدوز کے پہنچنے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے بے گناہ عوام کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

دوسری جانب جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ پیونگ یانگ کے لاپرواہی اور اشتعال انگیز اقدامات کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے گذشتہ مہینے شمالی کوریا کی جانب سے تمام فوجی اقدامات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد اعلی فوجی کمانڈروں کے ساتھ ایک نشست میں کہا کہ شمالی کوریا کے پاس امن یا تباہی کے دو آپشن موجود ہیں اور اس نے اگر لاپرواہی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا ہو گا۔

گذشتہ ہفتے شمالی کوریا کے فوجی سیٹیلائٹ پر دو طرفہ سمجھوتہ کھٹائی میں پڑ گیا جبکہ پیونگ یانگ نے بھی اس سمجھوتے کو منسوخ کر دیا۔ یہ دوطرفہ سمجھوتہ جزیرہ نمائے کوریا میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے طے پایا تھا جبکہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ منسوخ ہونے کے بعد شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button