اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان: آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

شیعہ نیوز : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔

دہشت گردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک سپاہی صدام شہید ہوگیا جبکہ 2 جوان زخمی ہوگئے۔ شہید جوان صدام کی عمر 27 سال اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک سے ہے۔

خیال رہے کہ وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ پاکستانی فوجی جوانوں نے بھی اس دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button