اہم پاکستانی خبریں

سازش کا یقین نہیں، حکومت ہٹائے جانے پر عمران خان سخت مایوس ہوئے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق ’’امریکی سازش‘‘ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ ’میں اس بات پر قائل ہوں کہ اس پر تحقیقات ہونی چاہیے لیکن اس بات پر متفق نہیں کہ سازش ہوئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی کہ واقعات شواہد کو بھی مد نظر رکھے۔

’حکومت ہٹائے جانے پر عمران خان سخت مایوس ہوئے‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جس طریقے سے عمران خان کو حکومت سے ہٹایا گیا اس پر وہ (عمران خان) بہت زیادہ مایوس ہوئے اور اسی بنیاد پر انہوں نے اسمبلی میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

اسمبلی سے استعفوں سے متعلق پارٹی فیصلے کے بارے میں کیے گئے سوال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر مجھ سے مشورہ کیا ہوتا تو میں مختلف مشورہ دے سکتا تھا۔

’آرمی چیف کے تقرر میں آئینی طریقہ کار پر عمل ہونا چاہیے‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کے تقرر سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف چیف کے تقرر میں آئینی طریقہ کار پر عمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مشاورت ہونی چاہیے اور خواہش ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کی سمری مشاورت کے بعد ان کے پاس پہنچے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آرمی چیف کے تقرر سے متعلق لندن میں بھی مشاورت ہورہی ہے اور اس بارے میں اخبار کے ذریعے معلوم ہوا، میں چاہتا ہوں کہ وسیع تر مشاورت ہونی چاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button