دنیا

صیہونی حکومت کے نمائندے کی باتیں سننے کے لائق نہیں، ہال چھوڑ کر چلے گئے!

شیعہ نیوز: باخبر ذرائع کے مطابق، بدھ کی رات جب سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کی باری آئی تو متعدد سفارت کاروں نے ان کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔

ٹی آر ٹی عربی کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کے موقع پر جب گلعاد اردان کی باری آئی تو متعدد ممالک کے سفارت کاروں غزہ میں تل ابیب کے بہیمانہ جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے، اجلاس کے ہال سے باہر رہنے کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ غاصب صیہونیوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا، عزت الرشق

اس چینل نے اسی سلسلے کی ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کی ہے۔

ادھر بتایا جا رہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت بھی بہت جلد غزہ میں صیہونی جرائم کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے درج کیس کا فیصلہ سنا دے گی۔

دنیا کے زیادہ تر ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کو اندرونی سطح پر صیہونی قیدیوں کے گھروالوں اور عالمی سطح پر بھی دباؤ اور شدید احتجاج کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button