دنیا

افغانستان میں بدنام زمانہ عالمی دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز:افغانستان کے شہر کنڑ میں بدنام زمانہ عالمی دہشت گرد ثناء اللہ غفاری، عرف شہاب المہاجر ہلاک ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا نے اس کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر پاکستان کا سخت دشمن تھا۔
ثناء اللہ غفاری کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور پشاور کی امام بارگاہ قصہ خوانی بازار پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث رہا ہے۔ ایران کے شہر شیراز میں روضہ شاہ چراغ میں دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر کو ہی بتایا گیا تھا ۔
بدنام زمانہ عالمی دہشت گرد ثناء اللہ غفاری، افغانستان کے شہر ننگرہار میں بریک جیل، اور ازبکستان نیز تاجکستان میں بھی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔
ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر ایران کے شہر شیراز اور پاکستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ہی ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے اندر بھی متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔
دسمبر دو ہزار اکیس میں اقوام متحدہ، امریکا، اور یورپی یونین نے ثناء اللہ غفاری کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس کے سر پر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
اس نے اپریل دو ہزار بیس میں خود کو داعش کے خراسان ریجن کا سرغنہ ڈکلیئر کیا تھا۔
ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ اسے کس طرح ہلاک کیا گیا لیکن بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے وہ طالبان سیکورٹی اہلکاروں کے ایک آپریشن میں ہلاک ہوا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button