پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نومبر 1994 شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی,علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز:علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی 28 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
دستور اور آئین پاکستان اپنے ہر شہری کو اس بات کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور یہ حق دیتا ہے وہ نہ صرف اپنے مسلک اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرے بلکہ قانون کے دائرے میں اپنے نظریے کے پرچار کے لئے مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دے مگر بدقسمتی سے اب تک عملاً ایسا ممکن نہ ہوسکا اور اس قسم کی آزادیوں کے سامنے مختلف انداز میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جس کے نتیجے میں ملک سانحات سے دوچار ہوا ۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی ترویج‘ امن و آشتی کے حصول‘ بھائی چارے اور رواداری کے قیا م اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے 25 نومبر 1994 ءکو مینار پاکستان لاہور میں عظیم الشان اور تاریخی ”عظمت اسلام کانفرنس“ منعقد ہوئی جس کے مثبت اثرات بعد ازاں ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل اور وحدت فورمز کی شکل میں ملک کے طول وعرض میں نچلی سطح تک مشاہدے میں آئے مگر اس کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس سے واپسی پر شاہ اللہ دتہ اسلام آباد اور بعض دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے عظمت اسلام کانفرنس کے شرکاءکو محض اس خاطر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ملک میں تہذیب و شائستگی ‘ امن و اخوت ‘ بھائی چارے اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کا عزم لئے واپس جارہے تھے
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان سے لے کر تشکیل پاکستان تک کے مراحل میںتمام مکاتب فکر نے لہو رنگ جدوجہد کے ذریعہ اپنے جان و مال کی قربانیاں دے کر مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان ‘ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں اور انتھک کوششوں کو تکمیل تک پہنچایا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نے شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button