
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
یکم نومبر گلگت بلتستان کے عظیم شہداء اور غازیوں سے تجدید عہد کا دن ہے، حسن عارف
xشیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان کی حریت پسند قوم کو مبارکباد عرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان، جنگ آزادی کے عظیم شہداء اور غازیوں سے تجدید عہد کا دن ہے، تجدید عہد یعنی پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کا حصہ ہیں، ان کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات بے بنیاد اور خطے کے امن کو داو پر لگانے کی سازش ہے۔ حسن عارف نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور جموں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ان کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی بھی کامیاب ہوگی اور وہ پاکستان کیساتھ آزاد فضاوں میں سانس لے سکیں گے۔