پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

25 نومبر،امام زمانہ ؑ کے ناصر شہید علی ناصر صفوی کی شہادت کا دن

شیعہ نیوز:شہید علی ناصر صفوی ملت جعفریہ پاکستان کےعظیم فرزند اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے رفیق خاص تھے۔شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒکے سچے پیرو اور عاشق محمد و آل محمد علیھم السلام تھے۔

علی ناصر صفوی اور انکی اہلیہ کو22 برس قبل25 نومبر 2000ءکی نصف شب پاکستانی آرمڈ فورسزکے اہلکاروں اور امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی سفاکانہ انداز میں چکوال ڈسٹرکٹ کے علاقے جوہرآباد میں ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیاگیا تھا ۔

شہیدعلی ناصر صفوی ملت جعفریہ پاکستان کے وہ پہلے شہید ہیں جنہیں امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے پاکستانی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کیایہی نہیں بلکہ انکی زوجہ محتر مہ بھی اس سفاک آپریشن کے دوران شہید کر دی گئیں اور اپنے پیچھے دو معصوم بچیاں اور ضعیف والدہ کو اللہ اور محمد و آل محمد علیھم السلام کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے۔شہید ناصر صفوی کے خلاف پورے آپریشن کی سی آئی اے کی ہائی کمانڈ نے براہ راست نگرانی کی اور انکی خواہش تھی کہ شہید علی ناصر صفوی کو زندہ گرفتار کیا جاسکے لیکن غلام مولاحسین ؑنے اپنے آقا کی سنت پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اورظالموں کے ہاتھوں ذلت و رسوائی قبول نہ کی۔

شہید ناصر صفوی اور انکی اہلیہ کی بے رحمانہ شہادت کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی بڑی بڑی تنظیموں اورقومی شخصیات نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی تھی جس کی بنا پر شہید ناصر صفوی اور انکی اہلیہ کا جنازہ ہسپتال میںکئی گھنٹوں تک لاوارثوں کی طرح پڑا رہا تاہم قوم و ملت کا درد رکھنے والی کچھ شخصیات آگے بڑھیں اور شہید کی تجہیز و تکفین کا ذمہ لیا مگر اس وقت کی ملت جعفریہ کی کسی بڑی اور نامور شخصیت نےخوف کے مارے علی ناصر صفوی کے جنازہ تک میں شرکت نہیں کی۔ بے حسی کی انتہاء تو یہ ہے کہ آج21 برس گزرنے کے بعد بھی ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی تنظیمیں ، خواص اوررہنما آج بھی اس عظیم سپوت کی شہادت سے متعلق بات کرنے سےکتراتے ہیں ۔

شیعہ نیوز کے تمام قارئین سے شہید علی ناصر صفوی اور ان کی شہید اہلیہ کیلئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button