پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نوشہرہ، سپاہ صحابہ کے سرغنہ کی13 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں سپاہ صحابہ کے سرغنہ عثمان نے مدرسہ کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے صنوبر کلے پیرسباق میں مدرسہ کی ایک 13 سالہ طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سپاہ صحابہ کے سرغنہ ملزم عثمان نے اپنے ساتھی سمیت اسے زبردستی اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

نوشہرہ کلاں پولیس کے مطابق 13 سالہ طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ گھر سے مدرسہ جا رہی تھی کہ راستے میں عثمان ولد زری شاہ سکنہ رسالپور نے اپنے ساتھی کے ہمراہ زبردستی اس کو گاڑی میں بٹھا کر اغواء کیا اور بعد ازاں اسے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

نوشہرہ پولیس نے 13 سالہ مدرسہ کی طالبہ کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا جہاں طالبہ سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اے ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل محمد بلال نے تصدیق کی ہے کہ پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں اور تھانہ رسالپور نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سال سپاہ صحابہ کے ذمہ داران اور کارکنوں کی جانب سے مدرسے کے بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے ہزاروں کیسز درج کیئے جاچکے ہیں لیکن تا حال ان جنسی درندوں کو لگام دینے میں ادارے ناکام رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button