پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عالمی ادارے ابراہیم زکزاکی کی رہائی کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں، علامہ ڈومکی

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود نائیجیرین حکومت انہیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں ہے، انہیں جیل میں علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جا رہی لہٰذا ان کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں شدید تشویش ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر احتجاج ہورہا ہے، ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں ایک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، راہ خدا میں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور پھر طویل قید و بلند کی صعوبتیں صبر و استقامت کے اس پہاڑ کو متزلل نہ کرسکیں، زکزکی پر انسانيت کو ناز کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button