مشرق وسطی

ایٹمی سمجھوتے میں مذاکرات دوبارہ نہیں کیے جائیں گے۔خطیب زادہ

شیعہ نیوز:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی اپنی دفاعی ترجیحات ہیں اور وہ ان کی بنیاد پر عمل کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ اپنی آنلائن پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران نے زیادہ سے زیادہ استقامت کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی قومی سیکورٹی اور اعلی مصلحتوں کے بارے میں کسی سے بھی مذاکرات نہیں کرے گا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے میں مذاکرات کئے جا چکے ہیں، اس پر دستخط بھی ہو چکے ہیں اور اسے حتمی شکل دی جا چکی ہے، بنا برایں کوئی بھی یہ نہ سوچے کہ اس موضوع کو دوبارہ اٹھایا جائے گا اور مذاکرات کئے جائیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایٹمی سمجھوتے کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کے سلسلے میں کہا کہ یہ اجلاس آج آنلائن منعقد ہوا اور اس میں مختلف موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات تکنیکی ہیں، کہا کہ ایجنسی کو چاہئے کہ خود کو سیاسی دباؤ اور مسائل سے دور رکھے تاکہ اس کی حیثیت اور ساکھ محفوظ رہے۔
h

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button