
جوہری افزودگی اور توانائی کا استعمال ایرانی قوم کا واضح حق ہے، اعلیٰ عہدیدار
شیعہ نیوز: ایران کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی توانائی کا استعمال قوم کا واضح حق ہے اور اسے کوئی بھی اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ جو لوگ خلیج فارس کا نام بدلنے کا خواب دیکھتے تھے، وہ اسی حسرت میں زیر خاک ہوئے اور دوسروں کا بھی یہی حشر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : حماس کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، صیہونی کمانڈر ا اعتراف
انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایسا ملک نہیں ہیں جو اپنی سلامتی کے لئے امریکہ سے ہتھیاروں کی بھیک مانگے، ایران غنڈہ گردی اور دھونس دھمکی کو خاطر میں نہیں لاتا۔
رضائی نے زور دیا کہ ایٹمی توانائی کا استعمال ایرانی قوم کا واضح حق ہے اور کوئی بھی قوم کو اس کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی ریڈ لائنز کا احترام کیا جائے تو ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے لیکن آپ ایران کو آزمانے کی کوشش نہ کریں۔