دنیا

امریکہ کے آٹھ بڑے اسپتالوں میں نرسوں کی ہڑتال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نئے سال کے موقع پر، نیویارک کے آٹھ بڑے ہسپتالوں کی سولہ ہزار نرسوں نے کام کی غیر منصفانہ شرائط کے خلاف زبردست ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہڑتال نیویارک کے آٹھ بڑے ہسپتالوں میں شروع کی جائے گی جن میں نیویارک پریسبیٹیرین ہسپتال، مونٹی فیوری اور ماؤنٹ سائنائے اسپتال شامل ہیں ۔ اس بارے میں نرسوں کے مشترکہ محاذ کے جاری کیے جانے والے نوٹس میں مذکورہ اسپتالوں کی انتظامیہ کو مطالبات پورے کرنے کے لیے دس روز کی مہلت دی گئی  ہے۔

نرسوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دس روز کے اندر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بھرپور ہڑتال شروع کردی جائے گی۔

نرسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ کام کی  شرائط کو متوازن بنانے کے لیے اسپتالوں کی انتظامیہ سے بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button