ولایت کے نام پرفتنہ پھیلانے والے ابوذر بخاری کیخلاف مقدمہ درج
فتنہ پھیلانے والے شر انگیزوں کے خلاف ایف آئی آر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور پولیس نے ملک میں ولایت کے نام پر فتنہ پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں نصیریت کا فتنہ پھیلانے والے شر انگیزوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کرمقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امام بارگاہ قصر بتول کی انتظامیہ نے جلسے میں اشتعال انگیزاور متنازع تقاریر کیں۔
مقدمے میں کہا گیا کہ جلسے کے منتظمین نے زبردستی جلسہ کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے اجازت نہیں دی تھی۔
اس سے قبل بھی قصرِ بتول انتظامیہ نے ذاکر آصف علوی سے مجلس بھی پڑھائی تھی جبکہ ذاکر آصف علوی پر لاہور میں داخلے اور مجلس پڑھنے پر پابندی ہے،اس کا مقدمہ بھی پہلے سے ہی درج ہے۔
مقدمے میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ اے ایس آئی ثناءاللہ، محمد علی، شہباز احمد، سیف اللہ، یوسف اور شاہد کی مدعیت میں سید ابوذر بخاری، سید علی ذوالقرنین، سید سردار حر بخاری، سبطین شاہ، عمران شاہ، عاقب شاہ، منیر احمد، رائے مزمل، سید امداد حسین شاہ، امجد علی، کامران، اقبال شاہ، حسنین شاہ، سونو شاہ، سوجی شاہ، امجد شاہ، محمد شفیق، عباس علی، بابا عطار شاہ، علی مرتضیٰ، غیور علی، حیدر علی، علی زار، ملک زوار حسین، جابر حسین سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں 16 ایم پی او، 153اے290، 291،148،148،149 ،188 ،186 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے تمام جید علما و ذاکرین اور ماتمی انجمنوں نے ولایت کے نام پر فتنہ اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرنے والوں سے اعلان لاتعلقی کیاتھااور اس کنونشن میں شرکت نہ کر کے اسے ناکام بنایا۔