آل سعود کی بے شرمی، سرزمین وحی سعودی عرب میں عریانی و فحاشی کے نئے اڈے کا افتتاح
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرزمین کعبۃ اللہ و سرزمین وحی حجاز مقدس پر قابض ملعون آل سعود کی جانب سے سعودی عرب میں فحاشی و عریانی کے نئے اڈے کا افتتاح کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کو روشن خیال بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں روشن خیالی کے نام پر سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے فحاشی و عریانی کے اڈوں کا افتتاح کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے 125 کلومیٹر کے فاصلے پر پیور بیچ نامی جگہ کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاںخواتین و مردوں کی مخلوط سوئمنگ کرسکیں گے۔ ساتھ ہی اس بیچ پر لباس کی بھی کوئی قید نہیں ہےاوریہاں پر شرمناک لباس میں خواتین و مردوں کی سوئمنگ جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی تیل اور امداد کے اثرات آنا شروع، عمران حکومت کی یوٹیوب نوحوں پر پابندی عائد
بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ آل سعود نے اس بیچ پر نائٹ کلب بھی قائم کیا ہے جہاں رات بھر رقص و موسیقی کی محفلیں بھی سجائی جاتی ہیں اور آل سعود کا پسندیدہ مشروب شراب بھی پیش کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کعبۃ اللہ ، سرزمین انبیاء اور سرزمین وحی ہونے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ کیلیے مقدس سرزمین ہے لیکن آل سعود کی جانب سے ان مقدسات کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جس کی بنا پر پورے عالم اسلام میں آل سعود کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔