پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبہ جنوبی پنجاب کے چار روزہ تنظیمی دورے کے سلسلے میں رحیم یار خان پہنچے۔ جمال دین والی کی زینبیہ امام بارگاہ میں انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت ہے جس کے خلاف رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں، عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بھارتی فنڈڈ جیو جنگ گروپ ایک مرتبہ پھر شیعہ مخالف زہر اگلنے لگا

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لیتے ہوئے مقدمات بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنے سے نا ملیں تو چھیننے پڑتے ہیں۔ ہمارے اکابرین نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دے کر جو حقوق حاصل کئے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائد شہید علامہ عارف الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کے پیرو ہیں جنہوں نے پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق اور اتحاد بین المسلمین کے لئے موثر جدوجہد کی اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button