پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری میں رکاوٹ تحریک انصاف کی بدنامی کا باعث ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وفاقی وزیر مذھبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملاقات کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب بھی موجود تھے۔

ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوشش کو دشمنان اسلام و پاکستان کی سازش قرار دیا گیا،اتحاد امت کے لئے عملی جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے اس مقدس مشن اور قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی۔علامہ عارف واحدی نے محرم اور عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ ھم سمجھتے ھیں کہ انتظامیہ کے بعض افسران اس طرح کی رکاوٹیں کھڑی کر کے تحریک انصاف کی بدنامی کا سبب بن رھے ھیں ،باقی باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے گفتگو ھوئی ۔

جناب نور الحق قادری نے وضاحت کرتے ھوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لئے محرم سے پہلے علمائے کرام،ذاکرین عظام اور مختلف طبقات فکر سے مشاورت کی گئی اس سے لوگوں میں مختلف غلط فہمیاں پیدا ھوئیں جو صحیح نہیں ھیںعلاوہ ازیں دینی اور قومی حوالے سے باھمی دلچسپی کے امور خاصکر عزاداری کے بہتر انعقاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ھوئی-

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button