دنیا

مقبوضہ بیت المقدس، صہیونیوں نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا

شیعہ نیوز: نیتن یاہو کی ہائش گاہ کے سامنے والے مظاہرے کے دوران صہیونی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی مظاہرین نے حفاظتی باڑ کو عبور کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تین مظاہرین گرفتار جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سفارت خانے پر حملہ فلسطین میں شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، حرکۃ النجباء

صہیونی چینل 12 کے مطابق مظاہرین میں سے ایک نے خود کو پولیس کی گاڑی کے نیچے گرادیا جس کو پولیس بڑی محنت سے باہر نکالنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق پوری رات مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں اور آنکھ مچولی ہوتی رہی۔

ہزاروں کی تعداد میں صہیونی مظاہرین اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ رات سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہر ے کے دوران صہیونی یرغمالی کی بیوی کو اسرائیلی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

غزہ کی جنگ میں صہیونی فورسز کو ہونے والے نقصانات کی وجہ سے وزیراعظم اور کابینہ پر تنقید بڑھ رہی ہے۔ نیتن یاہو کے مخالفین الزام لگارہے ہیں کہ وہ جنگ کو طول دے کر عدالتی اصلاحات کے حوالے سے مقدمات سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حماس کے ہاتھوں یرغمال ہونے والے صہیونیوں کے اہل خانہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر زور دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button