مقبوضہ فلسطین، ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں دو صہیونی فوجی گرفتار
شیعہ نیوز:صیہونی خفیہ ایجنسی شین بیت نے ایران کے لیے جاسوسی اور حساس معلومات افشا کرنے کے الزام میں دو فوجیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی رژیم کے خفیہ ادارے شین بیت نے ایران کے لیے جاسوسی اور انٹیلی جنس سرگرمیوں کے الزام میں دو فوجیوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
یروشلم پوسٹ نے لکھا کہ مشتبہ افراد میں سے ایک نے ایک آپریٹر کو خفیہ عسکری معلومات فراہم کیں۔
شین بیٹ اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران صہیونی ریزرو آرمی کے دو اہلکاروں یوری الیاسپوف اور جارجی اینڈریو کو گرفتار کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق الیاسپوف نامی فوجی کئی مہینوں سے ایک ایرانی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا جس کی ہدایات پر پیسوں کے عوض خفیہ معلومات فراہم کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن قریب آتے ہی گلگت بلتستان میں مفاد پرست لوٹوں کےادھر اُدھر الٹنے کا سلسلہ تیز ہوگیا
مزید سنجیدہ تحقیقات کے بعد، صیہونی اداروں کو پتہ چلا کہ الیاسپوف نے اپنے دوست اندریو کو بھی ساتھ ملا لیا اور خفیہ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر خطیر مالی انعام کا وعدہ کیا۔
ان رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ الیاسپوف کو ان خدمات کے بدلے کم از کم $2,500 ملے۔ آندریف نے بھی اس کے ساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کی حالانکہ اسے معلوم تھا کہ زیر بحث آپریٹر صیہونی حکومت کا مخالف ہے۔
اس تحقیق میں ایرانی ایجنٹوں کی جانب سے بھرتی کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے صہیونیوں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
صیہونی اٹارنی جنرل نے دونوں مشتبہ افراد کے خلاف عدالتی ٹرائل کا اعلان کیا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔