
مشرق وسطی
مقبوضہ سرزمینیں اور امریکی بحری بیڑا ایک بار پھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر
شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بريگيڈیئر جنرل یحیی سریع کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ یافا (تل ابیب) پر میزائل داغے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس میزائلی حملے میں ایک فوجی ٹارگیٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس حملے کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے یمن کے مختلف علاقوں پر 22 مرتبہ بمباری کی
انہوں نے مزید بتایا کہ یمن کی بحریہ اور ڈرون فورس نے مشترکہ کارروائی کے تحت بحیرہ احمر میں جارحیت کرنے والی امریکی بحری فوج کے دو ڈسٹرایر جہازوں پر بھی حملہ کیا ہے۔
یمن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت جاری رہے گی تب تک ایک بھی امریکی یا صیہونی حکومت سے وابستہ جہاز کو بحیرہ احمر، باب المندب اور بحیرہ عرب سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔