دفتر علامہ ساجد نقوی کی 18 جولائی کنونشن میں شرکت کی تردید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر نے 18 جولائی کو لاہور میں ہونے والے کنونشن میں شرکت سے متعلق چلنے والی سوشل میڈیا پوسٹس کی تردید کردی۔
واضح رہے کہ علامہ جواد نقوی کے پیروکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ چلائی گئی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ علامہ ساجد نقوی نے اس کنونشن میں شرکت کا اعلان کیا ہےجبکہ علامہ ساجد نقوی کے دفتر کی جانب سے اس پوسٹ کی باقاعدہ تردیدکردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خود کو علامہ جواد نقوی کے پیروکار کہنے والا یہ گروہ قومی اداروں اور قومی شخصیات کے حوالے سے من گھڑت اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلاتا ہے جس سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ گزشتہ دنوںاس گروہ نے مختلف پیجز اور آئی ڈیز کے ذریعے ملت جعفریہ کے ادارے شیعہ نیوز کے خلاف بھی منفی پراپیگنڈہ شروع کر رکھا تھا۔