
مفتی نعیم کی آمدنی کا سرکاری تخمینہ جاری، پانچ ارب چونتیس کروڑ روپے سے زائد مختلف بنکوں میں موجود
شیعہ نیوز: مشہور دیوبندی عالم دین مفتی نعیم مرحوم کی کل آمدنی پانچ ارب چونتیس کروڑ ستائیس لاکھ ایک سو سنتالیس روپے مختلف بنکوں میں موجود ہیں۔ مفتی نعیم کی دولت کا سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری طور پر یہ تخمینہ جاری کردیا۔ جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم مرحوم کے پیسوں اور جائیداد کے بارے میں اب کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔ پاکستان کے ایک نامور عالم اور جامعہ بنوریہ ٹاؤن کراچی کے مہتمم مرحوم مفتی نعیم کے فرزند اپنے والد کی کمائی کے بٹوارے کے لئے کورٹ گئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مولانا کی کل آمدنی کا تخمینہ لگایا جائے۔ عدالت میں تمام جج صاحبان یہ دیکھ کر ورطہ حیرت میں ڈوب گئے کہ مولانا کی کل آمدنی پانچ ارب چونتیس کروڑ ستائیس لاکھ ایک سو سنتالیس روپے مختلف بنکوں میں موجود تھے۔ حالانکہ مولانا اپنے پاس مال جمع کرنے، سود کھانے اور دنیا کو مومن کے لیے قید خانہ اور شیطان کے لیے جنّت سمجھتے تھے۔