مشرق وسطی

سرکاری میڈیا آفس کی غزہ میں صحافیوں پر حملے کی مذمت

شیعہ نیوز: غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے ایک پریس بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں میڈیا کوریج کے دوران تین صحافیوں کو قابض صیہونی فوج کی جانب سے جان بوجھ کرنشانہ بنانےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

میڈیا آفس نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کی نسل کشی کی جنگ کے تسلسل میں قابض صیہونی فوج نے صحافتی پیشہ وارانہ کام اور نصیرات کیمپ میں جارحیت کی میڈیا کوریج کے دوران جان بوجھ کر تین فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ھنیہ کے خاندان کے افراد کی شہادت جنگ آزادی کا سنگ میل ہے، مشعل

صیہونی فوج نے جن تین صحافیوں کو نصیرات کیمپ میں نشانہ بنایا ان میں فوٹو جرنلسٹ سمیع محمد شحادہ، فوٹو جرنلسٹ محمد حسن السوالحی جو’سی این این‘ کے فوٹو گرافر تھے اور فوٹو جرنلسٹ احمد بکر اللوح جو ایک فیلڈ فوٹوگرافر جس میں کئی میڈیا آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔

میڈیا آفس نے وضاحت کی کہ قابض صیہونی فوج نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پریس جیکٹ پہنے ہوئے تھے جس پر واضح طور پر "PRESS” لکھا ہوا دور سے دکھائی دے رہا تھا۔، جس کی وجہ سے ساتھی سامی شحادہ کی ٹانگ کاٹ دی گئی، اور دو دیگر صحافی ساتھیوں کو ان کے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں۔

دفتر نے مزید کہا کہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے پریس کے عملے کو نشانہ بنانے کا جرم ان سنگین خلاف ورزیوں کے سلسلے میں آتا ہے جس میں فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے اب تک 140 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button