دنیا

او آئی سی کا کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز) نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں۔

اوآئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی کو روکنا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button